اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) ماہ اپریل کیلئے پٹرول کے نئی قیمتوںکا اعلان کردیا گیا ہے،مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 10 روپے کی کمی کردی ہے ،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میںبھی 10 روپے کی کمی کردی گئی ہے ، ان قیمتوں کا اطلاق 15 اپریل تک ہوگا .تفصیلات کے مطابق پٹرول کی موجودہ قیمت فی لیٹر272 روپے برقرار رہیگی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 293 روپے پر برقرار رہیگی.






