اسلام آباد+کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز+سردارحمید) محکمہ موسمیات نےمئی میں ریکارڈ توڑ بارشوں کی پیشگوئی کر دی، پاکستان میں مئی کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، موسم سے متعلق پیشگوئی کرنے والے بین الاقوامی فورکاسٹنگ ماڈلز کے مطابق مغربی ہوائیں داخل ہونے کے امکانات ہیں، 28 اپریل سے 5 مئی کے دوران بارش برسانے والا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو 2023 کا اب تک کا سب سے مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے
بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز کی جانب سے کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے، ملک کے مختلف مقامات پر اس سسٹم سے تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب






