مستونگ، بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے2 کمسن بچے، 2 شدید زخمی

مستونگ(روزنامہ آواز ٹائمز/عبدالغفار رند) لکپاس آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن لڑکے جانبحق اور دو شدید زخمی ہوئے جس کا اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال پہنچ گئے۔

انھوں نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے آر او سے ملاقات کی اور زخمیوں کی حالت کے متعلق معلومات حاصل کی اور ہسپتال انتظامیہ کو انہیں ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمی اب تک بے ہوش ہے۔

تاہم دونوں خطرے سے باہر ہے انہیں طبی امداد فراہم کردیا گیا ہے اور مزید علاج معالجہ جاری ہے اطلاعات کے مطابق چاروں نوجوان ایک موٹر سائیکل پے کوئٹہ سے مستونگ آرہے تھے کہ لکپاس ٹنل کے قریب اترائی میں ان پے آسمانی بجلی گراہے چاروں مستونگ کے علاقہ کلی ٹل درے خان کے رہائشی ہیں جن کے نام درجہ زیل ہیں داد محمد ولد عبدالنبی قوم ابابکی ریاض احمد ولد مولوی فیض اللہ قوم محمد حسنی جانبحق جبکہ محمد اشرف ولد مولوی محمد یعقوب قوم محمد حسنی محمد فاروق ولد محمد نظر قوم زہری زخمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں