مسلم باغ، جے، وی ٹیچر کو باندھ کر موٹرسائیکل چھیننے والےچورمحمدمیر اور احسان اللہ گرفتار

مسلم باغ(روزنامہ آواز ٹائمز/ شہباز خان کاکڑ) مسلم باغ، جے، وی ٹیچر کو باندھ کر موٹرسائیکل چیننے والےچورمحمدمیر اور احسان اللہ گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابقموٹر سائکل چھیننے کے واردات میں ملوث ملزمان گرفتار ، موٹر سائیکل بر آمد کر لیا گیا، چند روز قبل چوروں نے اسلحہ کے زور پر ایک جے۔وی ٹیچر نظام الدین کو باندھ کر موٹر سائکل چھین لیا تھا۔ جسکا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جاراللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر انچارج لیویز ہیڈ کوارٹر رسالدار عبداللہ نے ہمراہ لیویز ٹیم تھانہ کان مہترزئی کاروائی کرتے ہو ئے آج خانوزئی کے علاقہ سےمقدمہ نمبر 16/23 زیر دفعہ 392 میں مطلوب، واردات میں ملوث ملزمان 1۔ محمد میر ولد سید محمد 2۔ احسان اللہ ولد رحیم سکنہ خانوزئی کو گرفتار کر لیا اور موٹر سائکل بر آمد کرلی۔

اے،سی جاراللہ کاکڑ نے لیویز فورس کی مستعدی کوسراہا اور چوری کے وارداتوں کا قلع قمع کرنے کیلئے کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات دئیے۔

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں