مسلم باغ(روزنامہ آواز ٹائمز/شہبازخان)لیویز تھانہ کان مہترزئی کی کاروائی، چورگرفتار، گاڑی برآمد کرلی، 21 اپریل کو خانوزئی بازار سے چوری کی گئی 1988 ماڈل کرولا کار کو گزشتہ روزلیویز فورس نے کان مہترزئ سے بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات بتاتے ہوئے انچارج لیویز ہیڈ کوارٹر عبداللہ رسالدار نے کہا کہ چاند رات کو تقریبا 11 بجے خانوزئی بازار سے گاڑی نمبرW5500 اس وقت چوری ہوگئی تھی جب گاڑی کا مالک داودخان عید کی خریداری میں مصروف تھا۔ چوری کے بعد گاڑی کئی دنوں تک روپوش رہنے بعد کان مہترزئی کے ایریا میں دیکھی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کے خصوصی ہدایات پر لیویز تھانہ کان مہتر زئی کی ٹیموں نے علاقے میں گاڑی کی تلاش شروع کردی جو پورا دن پوری رات جاری رہی اور آخرکار ایک مکان سے گاڑی بر آمد کرلی گئی اور ملزم محمد نعیم ولد عبدالرحیم کو گرفتار کر کے خانوزئی لیویز کے حوالے کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جارااللہ کاکڑ نے بتایا کہ مسلم باغ خصوصا کان مہترزئی میں چوری ڈکیتی کے بڑتھے وارداتوں کیلئے گزشتہ 3 مہینوں میں لیویز ہیڈ کوارٹر مسلم باغ اور لیویز تھانہ کان مہترزئی نے چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیاب کارروائیاں کی ہے.






