مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اہم معاہدہ سامنے آگیا

اسلام آباد + کراچی (روزنامہ آواز ٹائمز ) مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اہم معاہدہ سامنے آگیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اہم معاہدہ سامنے آگیا ، معاہدے پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوئینر مصطفیٰ‌کمال نے دستخط کردی.

معاہدے میں‌مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم پاکستان کے ترمیمی بل برائے انعقاد خودمختار اور بااختیار کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ میں‌مکمل طور پر ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے.

معاہدے پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوئینر مصطفیٰ‌کمال کے دستخط ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کے بطور گواہ دستخط موجود ہے.

ایم کیو ایم پاکستان اس معاہدے کو اب تک کی سب سے بڑی سیاسی کامیابی شمار کررہی ہے کہ اس آئینی ترمیم کے ذریعے کراچی و شہری سندھ ہی نہیں پورے پاکستان کے عوام اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو وصول شدہ رقم ڈسٹرکٹ کو ڈائریکٹ منتقل ہونگی اور اس طرح قومی وسائل سے ان کا جائز حصہ موصول ہو کر تعمیر و ترقی کے ذریعے عوام کی خوشحالی پر منتج ہو گی. اور اس معاہدے سے بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل کا حل یقینی ہے .

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں