مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں حکمت عملی کیا ہوگی؟ وفادار اراکین پارلیمنٹ ہونگے یا نہیں ،جلد فیصلہ ہوگا

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں حکمت عملی کیا ہوگی؟ اس معاملے پر پارٹی میں سینئر رہنماؤں کے درمیان مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں ٹکٹ کے لیے پہلی ترجیح ن لیگ کے وفادار اراکین پارلیمنٹ ہونگے،تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے والے تجربہ کار اور نوجوان اراکین کو بھی ٹکٹس ملیں گے، مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی،جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کرینگے۔کسی بھی جماعت کو ابھی تک مخصوص تعداد میں نشستوں کی پیش کش نہیں کی گئی،کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوگا،جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات مریم نواز کی وطن واپسی پر ہونگے،سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے ن لیگ جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کررہی ہے، ذرائع کے مطابق مریم نواز وطن واپسی پر سندھ میں پیر پگاڑا سے ملاقات بھی کرینگی دوسری طرف استحکام پاکستان پارٹی کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد کیلئے کوئی باضابط مذاکرات نہیں ہوئے نہ ہی مخصوص تعداد میں نشستوں کا مطالبہ کیا گیا ہے جب بات چیت ہوگی تو پھر ہی انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون کا طریقہ کار طے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں