ملک بھر میں‌فیسبک(میٹا)، ایکس (ٹویٹر) اور انسٹاگرام کی سروس اور آئیڈیز بند، اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) ملک بھر میں‌فیسبک، ایکس (ٹویٹر)اور انسٹاگرام کی سروس اور آئیڈیز بند ہوگئی اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں‌فیسبک، ایکس (ٹویٹر) کی سروس اور آئیڈیز بند ہوگئی ہے وجہ معلوم نہیں‌ہوسکی، سوشل میڈیا صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا اور ملک بھر میں‌چی مگوئیاں‌جاری ہے.
www.awaztimes.com.pk
ملک بھر میں‌عوام اس بارے میں‌مختلف پیش گوئیاں‌کررہی ہے اور اس کی مختلف وجوہات بیان کررہے ہیں، لیکن دوسری جانب اس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے.

آسٹریلیا میں فیس بک کے ساتھ مسئلے کی شکایات کا ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر گراف دنیا بھر میں فیس بک کےاکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد صارفین دوبارہ لاگ ان ہونے میں ناکام ہیں۔

پاکستان میں فیس بک اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہونے کا آغاز سوا 8 بجے کے لگ بھگ ہوا، شروع میں صارفین سمجھے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد معروف ویب سائیٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پر شکایات آنا شروع ہوگئیں جب کہ ٹوئٹر پر بھی لوگوں نے لاگ آؤٹ ہونے کی شکایت کی ہے۔

ڈاؤن ڈی ٹیکٹر پر یہ شکایات صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی اسی طرح کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

اگر آپ کا فیس بک اکاؤنٹ بھی لاگ آؤٹ ہو چکا ہے تو تسلی رکھیں کہ یہ مسئلہ کم از کم صرف آپ کے اکاؤنٹ تک محدود نہیں،فیس بک کے ساتھ ہی انسٹا گرام کے اکاونٹس بھی لاگ آؤٹ ہو چکے ہیں۔

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد کے خبر کے مطابق فیسبک(میٹا) ، ایکس (ٹویٹر) اور انسٹاگرام کی سروس پوری دنیا میں‌معطل ہوگئی ہے اس کا تعلق صرف پاکستان سے نہیں‌ہے بلکہ اس میں‌ ٹکنیکل خرابی آئی ہے.
www.awaztimes.com.pk
ان سوشل میڈیا کمپنیز کے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا صارفین پریشان نہ ہو، بہت جلد سروسز بحال کردی جائیگی. مذید تفصیلات آنے پر خبر میں‌ایڈ کردی جائیگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں