ملک میں‌موبائل فون تیار کرنے والے تمام یونٹس بندہوگئے

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)ملک میں‌موبائل فون تیار کرنے والے تمام یونٹس بندہوگئے،ہزاروں‌افراد کا روزگار دائو پرلگ گیا، غیرملکی برانڈ کے 3یونٹس سمیت ملک کے تقریبا تمام 30موبائل فون اسمبلی یونٹس اب بندہوچکے ہیں‌کیونکہ مینوفیکچر رز کا کہنا ہے کہ درآمدی پابندیوں‌کے سبب ان کے پاس خام مال ختم ہوگیا ہے، جس سے تقریبا 20 ہزار ملازمین کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالکان نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کمپنیوں‌کو رمضان مبارک میں‌ملازمین کو گھر بھیجنا پڑا.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں