ملک کے مختلف شہروں‌میں‌زلزلے کے شدید جھٹکے، 4 افراد جاں‌بحق ، 100 سے زائد افراد زخمی

اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوااور بلوچستان کے مختلف شہروں‌میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئےہیں، پشاور،کوہاٹ،صوابی میں‌بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، لاہور،کوئٹہ ،راولپنڈی بھی شامل ہیں‌.

اس کے علاوہ بہاولپور،لودھراں،ڈیرہ غازی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاراچنار، کرک میں‌بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں‌سے باہر آگئے .

زلزلے کی شدت 7.7ریکارڈ کی گئی ہے ، اب تک 4 افراد کے جاں‌بحق ہونے اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں