منگولیا میں‌شدید سردی کے باعث 20 لاکھ جانور ہلاک

الن بتار (روزنامہ آواز ٹائمز) منگولیا میں‌شدید سردی کے باعث 20 لاکھ جانور ہلاک ہوگئے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لینڈ لاک ملک میں‌دسمبر تا مارچ کے درمیان شدید سرد موسم کا ہونا کوئی تعجب نہیں‌ہے بلکہ معمول ہےجہاں‌کچھ علاقوں‌میں‌پارہ گر کر 50 ڈگری سنیٹی گریڈ تک آجاتاہے .

اقوام متحدہ نے اپنے رپورٹ میں‌بتایا کہ تاہم رواں‌موسم سرمامعمول سے زیادہ سرد ہےجبکہ شدید برفباری اور معمول سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے.ملک کے وزارت زراعت نے بتایا کہ شدید بھوک اور تھکاوٹ کے نتیجے میں‌21 لاکھ مویشی ہلاک ہوچکے ہیں.سرکاری اعداد وشمار کے مطابق منگولیا میں‌اس طرح‌کے 6 کروڑ 47 لاکھ جانور ہیں‌جس میں‌بھیڑ ، بکریاں‌، گھوڑے اور گائیں‌شامل ہیں.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں