منگچر بازار میں دستی بم حملہ وفائرنگ 2 افراد زخمی

منگچر(روزنامہ آواز ٹائمز/اعجاز الحق مینگل) منگچر میں دستی بم حملہ اور فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے، لیویز ذرائع کے مطابق منگچر جوہان کراس بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے بازار میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر دستی بم پھینکے جوابی فائرنگ سے مسلح فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں دو راہگیر ریاض احمد ولد حاجی عبدالحئی، سراج احمد ولد عبدالقیوم اقوام نیچاری ساکنان کلی گزک جوہان کراس منگچر شدید زخمی ہوگئے جنہیں آر ایچ سی مندے حاجی منگچر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا، مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں