مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ حملے کو بڑی انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دے دیا

اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ باجوڑ حملہ انٹلیجنس ناکامی ہے،کیا ریاست کا کام صرف ٹیکس وصول کرنا ہے، جان ومال کی حفاظت نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قوم ریاستی اداروں کی طرف دیکھ رہی ہے،پاکستان میں 26انٹلیجنس ادارے ہیں وہ کہاں غائب ہیں؟ باجوڑ حملہ بڑی انٹلیجنس ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ مجھے اعتماد دلا سکتے ہیں کہ ریاست میری جان کی حفاظت کرسکتی ہے یا نہیں؟ ریاست کیا صرف ٹیکس وصول کرے گی،جان اور مال کی حفاظت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ باجوڑ جیسے واقعات کے ذریعے جے یو آئی (ف)کا عوام سے رابطہ توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس نوعیت کے اقدامات سے نہ تو پہلے ان کی پارٹی کا راستہ روکا جا سکا ہے نہ ہی یہ آج ممکن ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں