مونس الٰہی کے سیکریٹری گرفتار، 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

راولپنڈی(روزنامہ آواز ٹائمز) نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مونس الہی کے سیکریٹری سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا۔ سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے سہیل اعوان کو 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ نیب کی جانب سے دائر 2 ارب روپے کے کرپشن کیس میں مونس الہی کے سیکریٹری سہیل اعوان کو پرویز الہی اور دیگر کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں