موٹرسائیکل چورگینگ کے 3 ملزمان، ملزمہ گرفتار جبکہ مغویہ کی کیس میں اہم پیش رفت کرلی، ایس ایچ او حب سٹی عبدالصمد زہری

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) ایس پی حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات اور ایس ڈی پی او سرکل حب امام یعقوب بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او حب سٹی عبدالصمد زہری نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

کارروائی نمبر 01 — موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار:
تھانہ حب سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین عادی و سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو باہم مل کر موٹر سائیکل چوری کے گینگ کی صورت میں سرگرم تھے اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 02 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 463/2026 اور 464/2026 بجرم دفعہ 381-A ت پ درج کیے گئے، جبکہ گرفتار ملزمان مقدمہ نمبر 380/2026 بجرم دفعہ 381-A ت پ میں بھی ملوث پائے گئے۔

کارروائی نمبر 02 — مسروقہ موٹر سائیکل برآمد:
پولیس نے ملزم شوکت ولد نیاز، قوم بھٹی، سکنہ اتحاد ٹاؤن کراچی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تھانہ اتحاد ٹاؤن کراچی کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 465/2026 بجرم دفعہ 411 ت پ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

کارروائی نمبر 03 — ملزمہ گرفتار، مغویہ کی بازیابی کے لیے تفتیش جاری:
مقدمہ نمبر 453/2026 میں ملزمہ عائشہ زوجہ عبدالغفور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ سے مغویہ کی بازیابی کے لیے مزید تفتیش اور اہم معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ایس پی حب مرزا بلال حسن نے پولیس کی ان کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع حب میں جرائم پیشہ عناصر، موٹر سائیکل چوروں اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں