مکران کوسٹل ہائی وے ڈوسی کے قریب ٹرک نے پک اپ گاڑی کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق

اورماڑہ (روزنامہ آواز ٹائمز)اورماڑہ مکران کوسٹل ہائی وے ڈوسی کے قریب ٹرک نے پک اپ گاڑی کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق اورماڑہ اور پسنی کے درمیان مکران کوسٹل ہائی وے ڈوسی کے مقام پر ٹرک نے پک اپ گاڑی کو کچل دیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق خضدار سے بتایا جاتا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے کوسٹل ہائی وے پولیس کی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ہیوی مشینری کے ذریعے لاشیں نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں