میرپورخاص(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/عمران راجپوت)انچارج سی آئی اے عنایت علی زرادری کی ہمراہ ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد جنید میمن، ایس آئی ہدایت اللہ ناریجو کی گٹکا فروش عناصر کے خلاف بڑی اور کامیاب کاروائی، ملزم گرفتار،بڑی تعداد میں جے این ڈی گٹکے برآمد کرلئے، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں انچارج سی آئی اے ہمراہ ٹیم کا گٹکا فروش عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی ٹنڈو جان محمد تھانے کی حدود ربو باۓ پاس پر کامیاب کاروائی، ملزم بنام سنیل کمار مالھی ولد لال چند مالھی گرفتار ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں جے این ڈی گٹکے برآمدکرلئے.






