میر علی اصغر زہری کا گڈانی سید برکت گوٹھ کا اہم دورہ، عوامی مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی

گڈانی (ڈیلی آواز ٹائمز/یاسرملازئی) وڈیرہ جمیل موسیٰ ڈگارزئی اور نوجوان کونسلر وڈیرہ تیمور ڈگارزئی کی انتھک اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ممتاز شخصیت میر علی اصغر زہری نے گڈانی کے علاقے سید برکت گوٹھ کا اہم دورہ کیا۔
​دورے کے دوران انہوں نے مقامی عوام کے درمیان بیٹھ کر علاقائی مسائل کو تفصیلاً سنا اور ان کے تدارک کے لیے بالمشافہ گفتگو کی۔ میر علی اصغر زہری نے اہالیانِ علاقہ کو تمام درپیش مسائل کے فوری اور پائیدار حل کی قوی یقین دہانی کروائی۔
​اس موقع پر مقامی لوگوں نے وڈیرہ جمیل موسیٰ ڈگارزئی اور کونسلر وڈیرہ تیمور ڈگارزئی کی عوامی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا اور معزز مہمان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں