نوشکی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/ محمد ذکریا)ایس پی نوشکی عبدالروف بڑیچ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نوشکی پولیس سٹی تھانہ عملے اور سی آئی اے سٹاف کی موٹر سائیکل ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 08 موٹر سائیکل قبضے میں لے کر مزید کارروائی کےلئے سٹی تھانہ منتقل کر دیئے گئے، جب کہ درجنوں موٹر سائیکلوں کو چیکنگ کے دوران وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا کہ آئندہ ریسنگ اور ون ویلنگ سے گریز کرینگے۔ نوشکی سٹی اور گردونواح کی سکیورٹی پر ایس پی نوشکی کی نظر ثانی اور سینئر آفیسرز کی زیرنگرانی شہر میں مختلف چوراہوں پر نفری تعینات کردیا گیا ہے جن کو سکیورٹی کے ڈیوٹی علاوہ ون ویلنگ، ریسنگ اور شور والے سلانسر استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے خود بھی احتیاط کرے اور اپنے بچوں کی بھی نگرانی کرے، اور ان کو کسی بھی منفی سرگرمی میں حصہ لینے سے منع کریں۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کیا جائیگا اور نہ اس بارے میں کوئی سفارش قبول کی جائیگی۔






