نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا سی، ٹی، ڈی کیلئے سیمینار کا انعقاد

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) ڈی آ ئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس ویسٹ زون طاہر علاوالدین کاسی کے احکامات پر موبائل ایجوکیشن یونٹ زونل ٹیم کی جانب سے بلوچستان کے کالجز، یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری و نجی اداروں میں روڈ سیفٹی کی تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں زونل موبائل ایجوکیشن یونٹ ویسٹ زون نے کاونٹر ٹیریرسٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے مرد و خواتین سارجنٹس، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور کارپورل اسٹاف کو تربیت فراہم کرنے کے لئے روڈ سیفٹی سیمنار کا انعقاد کیا جس میں شرکاء کوہائی ویز پر محفوظ سفر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ ایم ای یو انچارج ویسٹ زون نے سی ٹی ڈی بلوچستان کو موٹروے کی پیشہ ورانہ خدمات سے روشناس کروایا۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر شرکاء نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں