وزیراعلی اور میئر کراچی کے امیدوار مرتضی وہاب کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاس میں ملاقات کی۔گورنر سندھ اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی حکومت کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کراچی کیانفرااسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر اور وزیراعلی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے باہمی مشاورت کی ضرورت ہیں
گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کیانفرا اسٹرکچر کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے وفاق،صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کا رابطہ ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں