وفاقی منصوبوں کی سست روی اور فنڈز کے عدم اجراءپر شدید تشویش ہے، وزیراعلیٰ‌بلوچستان

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2022-23 کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں آئندہ مالی کے ترقیاتی پروگرام کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ویڈیو لنک کے زریعہ منعقدہ اجلاس میں چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط سیکریٹری خزانہ کمبر گچکی وزیراعلیٰکے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی اجلاس میں صوبے میں جاری وفاقی منصوبوں کی سست روی اور فنڈز کے عدم اجراءپر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رواں مالی سال صوبے میں وفاقی منصوبوں کا تخمینہ لاگت 103 ارب روپے ہے ان منصوبوں کے لئے ہر سہ ماہی میں 26 ارب کا اجراءہونا تھااور اب تک 76 ارب جاری ہونے چائیے تاہم اب تک وفاقی حکومت کی جانب سے صر ف 31 ارب روپے کا اجراء کیا گیا ہے اجلاس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے وفاقی حکومت کی عدم توجہی پر شدید احتجاج کا فیصلہ کیا گیا وزیراعلیٰکا کہنا تھا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی اسکیمیں تو شامل کر لی جاتی ہیں لیکن فنڈز نہیں دی جاتے صوبے کے عوام سمجھتے ہیں کہ یہ فنڈز بد عنوانی کی نظر ہو رہے ہیں جبکہ فنڈز دستیاب ہوتے ہی نہیں ہیں وزیراعلی نے کہا کہ منصوبہ بندی و ترقیات اور خزانہ کے وزراءنے اسلام آباد میں وفاقی وزراءاحسن اقبال اور اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں وفاقی حکومت کی بارہا یقین دہانیوں پر اب تک عملدرآمد نہیں ہواوزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر آئینی و قانونی طریقہ کار اپنائیں گے انہوں نے کہا کہ کمزوری اور مروت دکھانے سے وفاق سے کچھ نہیں ملے گا اگر اسی رفتار سے وفاقی منصوبے چلیں گے تو یہ اگلے 20 سال میں بھی مکمل نہیں ہونگے وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ وفاق بلوچستان کی ترقی سے متعلق اپنے رویے اورپالیسیوں کا از سر نو جائزہ لے بلوچستان اس ملک کا مستقبل ہے جسے نظر انداز کرنے سے نقصان ہو گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر آئینی اور سیاسی فورم پر بلوچستان کے حق کے لئے پرزور آواز بلند کرینگے اجلاس کو اے سی ایس منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئےبتایا گیا کہ بجٹ کلینڈر کے مطابق آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پرگرام کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کو مالی صورتحال اور ترقیاتی فنڈز کے اجراءپر بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراءمیں مزید تیزی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے جو اعلانات کی جاتے ہیں ان پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں