وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا

ٍِِفیصل آباد (روزنامہ آواز ٹائمز ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو بخار اور بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت ہوئی، بلڈپریشر اورطبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں