ٹنڈومحمد خان، بارشوں‌کا سلسلہ جاری، شہر کے بیشتر علاقے پانی میں‌ڈوب گئے

ٹنڈو محمد خان (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/ظہیر خان) ٹنڈو محمدخان میں بارشوں کا سلسلہ جاری, ٹنڈو محمد خان شہر اور گردونواح میں سخت گرمی کے بعد تیز ہوا کے گرجتے بادلوں کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان و گردونواح علاقوں میں سخت گرمی کے بعد گرجتے بادلوں کے ساتھ تیز ہواؤں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی وجہ سے شہر کی مین شاہراہوں الفتاح چوک تین بتی چوک مھران چوک سبزی منڈی و اناج منڈی سیرت النبی چوک چاندنی چوک سمیت شھر کے بیشتر حصے پانی میں ڈوب گئے.

تیز بارش کی وجہ سے نمازی مسجدوں میں محصور ہوگئے جبکہ گٹروں کے ابلنے کی وجہ سے روڈ رستوں پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شھریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، محکمہ موسمیات کی تیز برسات کی پیشین گوئی کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر نالیوں اور مین گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، اسکے ساتھ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی فیل ہوگیا.

ایک طرف تیز برسات کی وجہ سے سورج مکھی گندم کی فصل اور آموں کے باغوں کو شدید نقصان پہنچا تو دوسری جانب موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا جس کی وجہ سے کافی شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں