اسلام آباد+کراچی+ گوادر (روزنامہ آواز ٹائمز/شعبہ ڈیولپمینٹ) پاکستان، چین تجارت سے دونوں ملکوں کی شراکت داری کو تقویت ملے گی تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زمینی راستوں کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے فروغ سے دونوں ملکوں کی تعاون پر مبنی سدابہار تزویراتی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے علاقائی روابط کے مشترکہ نصب العین کو بھی آگے بڑھایا جا سکے گا، وزیر خارجہ نے پاکستانی مصنوعات کے خنجراب سرحد کے ذریعے چینی صارفین تک پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آوازٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب






