اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) پاکستان اور آئی ایم ایف کا آخرکار معاہدہ ہوگیا، کتنے ارب ڈالر ملینگے؟ فیصلہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق آئی، ایم، ایف سے 3 ارب ڈالر ملینگے، اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ایگزیگٹیو بورڈ سے لی جائیگی، معاہدے کے مطابق پاکستان ٹیکسیز آمدن بڑھائیگا، ڈالر ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے حساب سے مقرر کریگا، معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کے دبائو کمی میں معاون ثابت ہوگا، 9 ماہ کیلئے اسٹینڈبائی معاہدہ طے پایا ہے۔
جولائی میںقسطیںملنا شروع ہوگی، 12 جولائی کو آئی، ایم، ایف کی بورڈ میٹنگ ہوگی، دوسری جانب سعودی عرب نے بھی 2 ارب ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی ایک ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






