پاکستان کو قدرت نے لازوال تحفوں سے نوازا ہے، وزیراعظم

اسلام آ باد (روزنامہ آواز ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے لازوال تحفوں سے نوازا ہے، برف پوش پہاڑوں سے لے کر خوبصورت ساحل ان قدرتی تحفوں میں شامل ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان کے سپت بیچ کی دل کو موہ لینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی نظارو ں سے ہم آہنگ ہونے والوں کیلئے یہ مقامات اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ قدرت کے ان لامحدود تحفوں میں سے ایک تحفہ بلوچستان کا یہ منفردساحل ہے جو ایک حقیقی معجزہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں