بارکھان/ رکھنی (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک) بارکھان/رکھنی میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، تقریب میں کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے قومی پرچم لہرایا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی، یومِ آزادی کی تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا
تقریب میں ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ، ایڈیشنل کمشنر عبد الباسط بزدار سمیت افسران اور قبائلی عمائدین کی شرکت کی۔
کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈی آئی جی ایاز احمد بلوچ نے جشن آزادی کے سلسلے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا، شرکاء نے یومِ آزادی پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی، ڈی آئی جی ایاز احمد بلوچ اور دیگر افسران نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا، تقریب کے شرکاء کا پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے اظہارِ محبت کیا گیا۔
کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی عظیم نعمت، اس کی حفاظت اور ملکی ترقی میں ہر شہری اپنا کردار ادا کرے، آزادی بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ہمیں قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کی سالمیت، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
یومِ آزادی کی تقریب نے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور سرسبز و خوشحال پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔







