پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے مثال قربانیاں دیں، کمشنر ولی محمد بڑیچ

لورلائی (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک)لورالائی جشن آزادی، ڈویژنل پبلک اسکول میں 79واں یومِ آزادی کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

طلبہ و طالبات نے ملی نغموں، ٹیبلو اور تقاریر کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا، طلبہ کی شاندار پرفارمنس، تقریب میں موجود شرکاء نے بھرپور داد دی

کمشنر ولی محمد بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی تقریب میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ماحول گونج اٹھا، پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے مثال قربانیاں دیں، آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اس کی قدر نہ کرنے والی قومیں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں، یومِ آزادی اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے اور قومی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کرنے کا دن ہے۔

کمشنر لورلائی ڈویژن نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، اتحاد اور حب الوطنی کو اپنائیں، قائداعظمؒ کے اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرکے پاکستان کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، طلبہ تعلیم اور کردار سازی پر توجہ دے کر ملک و قوم کی خدمت کے لیے خود کو تیار کریں۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی ہر پاکستانی کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بلوچستان سمیت ملک بھر میں تعلیم، صحت، امن اور ترقی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جشنِ آزادی پر اسکول کو قومی پرچموں اور سبز و سفید رنگوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا، تقریب میں ضلعی افسران، اساتذہ، طلبہ، والدین اور معززین کی بھرپور شرکت کی،
جشنِ آزادی تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کرکے کمشنر نے حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں