پنجگور(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/چاکرصدیق بلوچ) پنجگور سے لاش برآمد ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دور سی پیک روڈ کے قریب شاہوکہن میں قریبی بنجر زمین سے ایک لاش برآمد ہوئی، مقتول کے سر پر گولیاں اور جسم پر متعدد گولیاں لگی تھیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا .اس کی ایک انگلی پر مہر لگی ہوئی تھی اور جسم کی تلاشی پر ایک کاغذ ملا جس پر لکھا ہوا تھا (جمال ولد پینڈوک ساکن ہوشاب کولوا۔ کیچ) عمر تقریباً 25 سال
لاش شناخت اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو پنجگور منتقل کر دی گئی، پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔






