خضدار(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/عبدالکریم زہری) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سرینگر میں جی 20 کانفرنس کی انعقاد اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیر خارجہ پاکستان چیئرمین بلاول بھٹو کی اپیل پر ملک بھر کی طرح خضدار میں بھی پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج کیا.
اس سے پہلے پارٹی کارکنوں نے ضلعی دفتر سے ایک ریلی کی شکل میں خضدار پریس کلب پہنچے جہاں کارکنون نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور غاصبانہ تسلط کے خلاف شدید نعرے بازی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نواب ثناءاللہ خان زہری اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے پاکستان بغیر کشمیر کے نامکمل ہیں ہم حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ تسلط ہے اس لیے کشمیر عالمی قوانین کے تحت ایک متنازعہ علاقہ ہے وہاں کوئی عالمی کانفرنس نہیں ہو سکتا لیکن بھارت نے عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جی 20 ممالک کا سیاحت کانفرنس سرینگر میں رکھ کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبردست سفارت کاری کی وجہ سے ترکی چین اور دیگر کئی ممالک اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر کہ بھارت کو تنہا کر دیا ہے کشمیر میں اس کانفرنس کو رکھنے کا مقصد بھارت اپنے غاصبانہ تسلط کو دوام دینا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستانی قوم ایسے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے آج ہم اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتون سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق حق خود ارادیت دی جاۓ اور کشمیر ایک دن بنے گا پاکستان کشمیری اور پاکستانی عوام ایک جسم کے مانند ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہر فورم پر کشمیری عوام کیلئے آواز بلند کی ہے،احتجاجی ریلی سے پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے قائم مقام صدر قدیر احمد زہری ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے ریکارڈ سیکریٹری عبدالمالک سنجرانی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع خضدار کے صدر میر طریل جتک نے خطاب کیا.
ریلی میں پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے نائب صدر میر زاھد احمد زہری ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نصراللہ شاہوانی پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ماما عبدالرحیم خدرانی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری رئیس سلال سوز گزگی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع خضدار کے انفارمیشن سیکریٹری اسداللہ زہری نصراللہ ہنینا زہری پیپلز انجینئرنگ فورم بلوچستان کے صدر انجینئر علی احمد موسیانی صوبائی کونسل کے رکن میر عبد الحمید غلامانی انجمن تاجران ودکانداران خضدار کے صدر منیر احمد قمبرانی رئیس محمد ایوب نوتانی حاجی عبیداللہ قمبرانی پی ایس ایف خضدار کے جنرل سیکریٹری فیصل زہری میر فیاض باجوئی پیپلز علماء ونگ ضلع خضدار کے صدر مولانا محمد اشرف سینئر نائب صدر قاضی عبدالحی بارانزئی جنرل سیکریٹری ماسٹر عطاء اللہ جاڑوزئی انفارمیشن سیکریٹری حافظ محمد اکرم زہری پیپل پارٹی زیدی کے سینئر نائب صدر نعیم موسیانی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد الرحیم جاڑوزئی پیپلزپارٹی وڈھ کے سینئر رہنماء میر عبدالصمد لانگو پی پی اور ناچ کے رہنماء میر عالم خان عمرانی سینئر رہنماءعبدالحمید زہری میر نزیر احمد زہری محمد اکرم لھڑی حاجی غلام سرور غلامانی عبدالواحد ساسولی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان شریک تھے.






