اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) بوئنگ 777 ائیرکرافٹ کو ملیشاء کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کولالمپور پر قبضے میںلے لیاگیا، طیارہ دوسری بار 4 ملین ڈالر واجبات کی وصولی کیلئے روکھا گیا ہے، مزکورہ رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات کی وصولی کیلئے مقامی عدالت سے حکمنامہ حاصل کیا تھا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) بوئنگ 777 ائیرکرافٹ کو ملیشاء سے لیز پر حاصل کرلیا گیا تھا ، یہی ائیرکرافٹ کولالمپور ائیرپورٹ حکام کیجانب سے پہلے بھی 2021 کو قبضے میںلے لیا گیا جس سے سفارتی گارنٹی کے بعد واپس کردیا گیا تھا، 4 ملین ڈالر کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیاگیا.






