کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) چوہدری برادران کے گھر کی چاردیواری پامال کرنا قابل مذمت ہے، عزت دار ، محب وطن لوگ محفوظ نہیں، پنجاب پولیس و حکومت کا یہ اقدام بزدلانہ فعل ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے رہنماوں یوتھ صوبائی صدرملک شیراحمد شاہوانی، چوہدری شجاعت حسین کے کوارڈنیٹر برات جان، ضلع کوئٹہ کے صدرکمانڈر کلیم اللہ ، سنئیررہنماءعبدالرزاق لغاری، مرکزی کونسل ممبرشمس اللہ کاکڑ، صوبائی کونسل ممبر عبدالغفار، ضلعی جنرل سیکرٹری کوئٹہ نعمت اللہ ، ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے صدرعبدالغنی ، ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالوسع، شرافت الدین ادوزئی، عبدالمالک صالحزئی، پارٹی ضلع لورلائی ودکی کے صدرمحمدعمر خان، ضلع کوئٹہ کے ترجمان عبدالواجد، تحصیل صدر سردار سعیدخان، چمن قلعہ عبداللہ ترجمان محمد عیوض خان ودیگر صوبائی وضلعی عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں چوہدری برادران کے گھر کی چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین ، چوہدری سالک حسین ، ہمارے لیے قابل احترام ہیں ، اور محب وطن ہے ، پنجاب پولیس و صوبائی حکومت نے چھاپے کے بہانے سے ملک سے مخلص لیڈروں کو جو ٹھیس پہنچائی وہ معافی کے مستحق نہیں، پولیس کا گھر پر دھاوا بول کر گیٹ میں بکتر گاڑی مارنے سے بہتر تھا کہ کچے کے ڈاکوں کے خلاف آپریشن میں بہادری دکھائیں،
چوہدری برادران کے گھر پر حملہ خواتین ، بچوں ، مزدوروں پر تشدد کرنا افسوسناک عمل ہے، اعلیٰ حکام اس بزدلانہ فعل کا نوٹس لیں، ذمہ دار آفیسران کے خلاف کاروائی کریں، چوہدری صاحب کے گھر والوں یا انکے ہمدردوں کے ساتھ دوبارہ ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو مسلم لیگ بلوچستان بھرپور احتجاج کریگی۔






