جھل مگسی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسرحسین زیر صدارت گندم کی خریداری، دیگرصوبوں میں اسمگلنگ کی روک تھام و ضروری انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر فوڈ جھل مگسی شاہجہان مگسی ،سید صفدر اکبر شاہ حسینی ،تحصلیدار جھل مگسی ارباب خان مگسی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت توسیع جھل مگسی غلام سرور مگسی، رسالدار میجر عبد الحکیم ابڑو ،ودیگر لیویز فورس کے آفیسران نے شرکت کی.
پی ڈی فوڈ جانان جعفر نے متعلقہ محکمہ کی جانب سے گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو تمام تر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ ( ر) یاسر حسین نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھل مگسی سے گندم کی خریداری کے لئے جلد ہی محکمہ خوراک بلوچستان کی جانب سے گندم کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا ضلع میں مختلف مقامات پر گندم خریداری سینٹرز قائم کئے جائیں گے ضلع جھل مگسی کے کاشتکاروں و زمینداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی گندم نہایت ہی مناسب نرخ 4000 روپے فی من کے حساب سے محکمہ خوراک بلوچستان کو فروخت کریں تاکہ مستقبل میں یہی گندم صوبہ بلوچستان کی عوام کی خوراک کی ضروریات کیلئے منافع بخش ثابت ہو۔صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی گندم کی نقل و حمل پر مکمل طور پر پابندی عائد کر کے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے کاشتکاروں و کسانوں کی بحالی و خوشحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ضلع کے کاشتکاروں و زمینداروں کو بہتر منافع فراہم کرنے کے لئے گندم کے نرخ میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے حکومت کے اس احسن اقدام سے نا صرف کاشتکاروں کیلئے منافع بخش ثابت ہوگا بلکہ وہ معاشی طور پر بھی مزید مستحکم ہوسکیں گے انھوں نے اجلاس میں شریک لیویز فورس و تحصیلداران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی شاہراہوں پر ناکہ بندی کر کے گندم کی ترسیل پر مکمل طور پر پابندی کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گندم کی اسمگلنگ کرنے والے تاجروں ، ذخیرہ اندوزوں کاشتکاروں،زمینداروں و ٹرانسپورٹرز کے خلاف باضابطہ طور پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاکر گاڑیوں کو محکمہ خوراک کے متعین کردہ سینٹرز پر منتقل کیا جائے تاکہ گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوسکے






