ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق کا پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی کا دورہ ،ویٹنگ ایریا تعمیر کرنے کا اعلان

ڈیرہ بگٹی ضلع ساؤتھ ( ڈیلی آواز ٹائمز / غلام نبی بگٹی) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق کا پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے آج پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی، زیرِ انتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کا دورہ کیا۔

ہسپتال آمد پر ڈپٹی کمشنر کا استقبال ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر محمد حسین بگٹی نے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز جناب بدرالدین چنہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کی خدمات کو سراہا اور انتظامیہ کی کاوشوں کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کے لیے ہسپتال میں مریضوں کے لیے ایک ویٹنگ ایریا تعمیر کرکے دینے کا اعلان بھی کیا۔

پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی میں عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی کاوشیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں