ڈیرہ بگٹی اور دیگر اضلاع کے 7 لاکھ 13 ہزار ایکڑ زمین سیرآب ہوگی، منصوبہ تکمیل کے قریب

ڈیرہ بگٹی +گوادر (روزنامہ آواز ٹائمز/شعبہ ڈیولپمینٹ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فیز ون کے تحت زیر تعمیرکچھی کینال توسیعی منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ 40 کلومیٹر طویل پختہ نہر کے علاوہ 32 کلومیٹر طویل ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بدولت بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مزید 30 ہزار ایکڑ غیر آباد اراضی زیر کاشت آئے گی۔
کچھی کینال پراجیکٹ کو 3 فیز میں مکمل کیا جائے گا اور اس سے بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، بولان اورجھل مگسی میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 13 ہزار ایکڑ زمین سیرآب ہوگی۔ فیز 1 کےتحت 363 کلومیٹر مین کینال2017 میں مکمل ہوچکی ہے، جس کا کمانڈ ایریا 72 ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں