ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزازگورایہ کا موٹرسائیکلوں‌کیخلاف جاری مہم فوری روکنے کا حکم

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزازگورایہ کا موٹرسائیکلوں‌کیخلاف جاری مہم فوری روکنے کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں‌غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں‌کیخلاف بھر پور کاروائی جاری تھی جس کے تحت ہزاروں‌کی تعداد ایسے موٹرسائیکلوں‌کو قبضہ سرکارمیں‌لے لئے گئے ہیں جس کے بعد آج اچانک ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے نیا حکم جاری کردیا.

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے شہر میں نمبر پلیٹ بنانے والوں کے پاس درکار چمک پٹی نہ ہونے کے باعث غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف جاری مہم کو دو دن کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے، تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے.

دوسری جانب عوام نےشکوہ کیا ہے کہ تمام کاروائیوں‌کو بغیر کسی مہم اور انتظامات کے شروع کئے گئے ہیں‌جس سے عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا ہےاور اس مہم کو تمام انتظامات اور سہولیات کے ساتھ شروع کیاجائیں‌تاکہ عوام کو آسانی ہو اور حکومتی ادارے بھی اپنا ٹارگٹ حاصل کرسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں