کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)کراچی میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین زخمی اور بے ہوش ہوگئیں۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی میں کے پی ٹی گراونڈ کے قریب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق چند خواتین نیدیوارپھلانگ کر کے پی ٹی گراؤنڈ میں کھودنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، زخمی خواتین کو ریسکیو کرنے کے لیے متعدد ایمبولینسز روانہ کی گئیں جن کے ذریعے خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔سربراہ ٹراماسینٹرڈاکٹر صابرمیمن کاکہنا ہے کہ زیادہ ترمریض دم گھنٹے سے متاثرہوئے ہیں، متعددزخمیوں کوبینظیربھٹوٹراماسینٹرمنتقل کردیاگیا، عملہ طبی امداد دینے میں مصروف ہے تاہم ہسپتال میں تاحال کسی کومردہ حالت میں نہیں لایاگیا۔






