کراچی (سندھ بیوروچیف/ثناء اللہ کاکڑ) اغواء ، منشیا ت اور سنگین جرائم میںملوث 6 ایس، ایچ،اوز ایک ہی روز میںفارغ کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوںبنائے گئے ٹاسک فورس کی سفارش پر ایک ہی روز میں 6 ایس، ایچ، اوز کو معطل کر بلیک کمپنی روانہ کر دئیےاور ساتھ 4 اے، ایس، آئی، 8 ہیڈکانسٹیبلز اور 10 پولیس سپاہیوںکو فارغ کرنے والوںمیںشامل ہے.
ایس ایچ او شریف آباد غلام حسین پیرزادہ، ایس ایچ او پاک کالونی باہی خان، ایس ایچ او بلال کالونی آفتاب عباسی، ایس ایچ او سعید آباد شاکرعلی، ایس ایچ او گلبرگ اشرف جوگی اور ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن آفتاب غلام رسول کو معطل کرکے بلیک کمپنی روانہ کردیا.






