کراچی، تھانہ سائیٹ سپرہائی وے کا 12 گھنٹوں‌ میں‌اسٹریٹ کرمنل سے تیسرا مقابلہ، ملزمان گرفتار

کراچی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف ایسٹ/عبیداللہ) تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے پولیس کا 12 گھنٹے میں اسٹریٹ کرمنل سے تیسرا پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا درست حالت، گرفتار ملزمان سے اسلحہ ایمونشین اورسرقہ شدہ موٹرسائیکل اور شہریوں سے چھینی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی.

تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے پولیس ایس، ایچ، او اورنگزیب خٹک، ASI سومر خان معہ پولیس پارٹی علاقہ گشت وانسداد جرائم میں مصروف تھی کہ دوران پیٹرولنگ بمقام براق فلور ملزنزد گو پمپ اسکیم33 کراچی پر پہنچے 02 ملزمان سے پولیس کا مقابلہ ہوا دوران مقابلہ ایک ملزم ماجد علی ولد محمد زمان جلبانی زخمی حالت میں گرفتار قبضہ سے ایک ضرب پستول 30 بمعہ 3 راؤنڈ زندہ برآمد جبکہ دوسرا ملزم عبدالغفار ولد عبدالطیف جلبانی درست حالت میں گرفتار ملزمان کے زیر استعمالی موٹرسائیکل نمبری KJZ-0431 انجن نمبری 2329931 چیچس نمبری 5661366 کو CPLC سے معلومات کرنے پرمعلوم ہوا کہ موٹرسائیکل تھانہ سرجانی ٹاون کی سرقہ شدہ ہے جس پرملزمان کہ خلاف مقدمات الزام نمبر 618/2023 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ ومقدمہ الزام نمبر 619/2023 بجرم دفعہ SAA 23 (i) A درج رجسٹر کیا گیا .

گرفتار شدہ ملزمان نے انکشاف کیا ہےکہ مختلف مقامات پر واردات کی ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں