کراچی، جائیداد کا تنازعہ، بد بخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)صوبائی دارالحکومت کے علاقے خیابان بدر میں بد بخت بیٹے نے ماں کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔کراچی پولیس کے مطابق خیابان بدر گلیکسی اپارٹمنٹ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسے اس کے بیٹے نے چھریوں کے وار سے قتل کیا۔
ایس ایس پی ساتھ کراچی نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنی ماں کو قتل کیا۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور ماں پر تشدد کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں