کراچی (روزنامہ آواز ٹائمز/مجیب اللہ اچکزئی) ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی ، پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا، امیگریشن سٹاف ایاز خان کی نشاندہی پر شفٹ انچارج انسپیکٹر شائستہ امداد نے افغان مسافر کو آف لوڈ کیا۔
امین اللہ نامی افغان مسافر فلائٹ نمبر TG342 سے فلپائن جا رہا تھا، مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پر فلپائن کا ویزٹ ویزا لگا ہوا تھا، مسافر نے جعل سازی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا،مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد سے متعلق مکمل طور پر لاعلم تھا، مسافر اپنے رہائشی ایڈریس کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
دوران تلاشی مسافر کے موبائل سے افغانی پاسپورٹ کی تصاویر برآمد کر لی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غلط بیانی سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا، ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ایف، آئی، اے کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔






