کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز/ثناءاللہ کاکڑ) سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے،پولیس اہلکاروں کی شناخت رحمت اور حکیم سے ہوئی، پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
ایک اہلکار تین جبکہ دوسرا اہلکار ایک گولی لگنے سے شہید ہوا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئی، جاۓ وقوعہ سے کرائم سین یونٹ شواہد اکھٹے کر رہی ہے، پولیس واقع سے متعلق تحقیقات کررہی ہے۔
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی






