کراچی، ضلع کیماڑی پولیس کی کامیاب کاروائیاں ، گٹکا ماوا کے 2 بڑے کارخانے پکڑے گئے

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز/عبدالکریم چانڈیو ) آئی جی سندھ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ رات ایس پی بلدیہ ڈویژن مغیث احمد ہاشمی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر امداد علی پہنور کی ہیڈ محرر واجد تنولی و اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں، گٹکا ماوا کے دو بڑے کارخانے بے نقاب۔

مضحر صحت گٹکا ماوا کے دونوں کارخانے سیکٹر 5G سعید آباد میں واقع تھے جن سے لاکھوں مالیت کا مضحر صحت گٹکا ماوا، چھالیہ، تباکو، چونا اور گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا دیگر میٹیریل برآمد کیا گیا۔

پہلی کاروائی میں مضحر صحت گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث ملزم بنام محمد قاسم ولد محمد اسماعیل کو گرفتار کرکے درج زیل مال برآمد کیا گیا۔

▪️19 عدد بالٹی چھالیہ وزنی 142 کلو۔
▪️7 بورے چھالیہ وزنی 55 کلو۔
▪️تباکو پتی 18 کلو گرام۔
▪️چونا 19 کلوگرام۔
▪️کیمیکل 7 عدد گیلن۔
▪️ڈیجیٹل کانٹا۔
▪️50 عدد پڑیاں مضحر صحت ماوا۔

جبکہ سیکٹر 5G سعید آباد میں ہی وقع گٹکا ماوا کے دوسرے کارخانے میں کاروائی کرتے ہوئے مدینہ کالونی پولیس نے عبدالرزاق ولد محمد یوسف نامی ملزم کو گرفتار کیا اور درج ذیل میٹیریل برآمد کیا گیا۔

▪️25 عدد تھیلیاں ماوا، فی تھیلی 25 پیکٹ ماوا۔
▪️تباکو پتی 12 کلو گرام۔
▪️40 عدد پیکٹ ملائی مصالحہ۔
▪️2 بورے چھالیہ۔

ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں