کراچی (روزنامہ آواز ٹائمز) بیحرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ بدل گیا، بپر جوئے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے فاصلہ 340 سے بڑھ کر 370 کلومیٹر ہوگیا جبکہ کیٹی بندر سے فاصلہ 275 سے بڑھ کر 290 کلومیٹر ہوگیا، تاہم کیٹی بندر سے طوفان ٹکرانے کا خطرہ اب بھی موجود ہے.
سمندری طوفان بپرجوئے کراچی کے ساحل سے نہیںٹکرائے گا لیکن کراچی میںسمندری طوفان کااثر آئیگا،ہاکس بے کے سمندر میںطغیانی بڑھ گئی، کراچی کے مختلف علاقوںمیںکہیں بونداباندی کہیںہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے کراچی کا منوڑہ سے زمینی رابطہ جزوی طور پرمنقطع ہوگیا ہے.
کراچی ائیرپورٹ پر چھوٹے تیاروںکا پلائیٹ آپریشن بند، کمرشل جہازوںسے متعلق فیصلہ آج شام کو کیا جائیگا، ساحلی آبادی کے افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایات کردی.






