کراچی پولیس کا کریک ڈائون، 840 ملزمان گرفتار، 73 موٹرسائیکل، 4 گاڑیاں‌اور لاکھوں‌روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی ( چیف کرائم رپورٹر /رانا محمد نعمان ) کراچی پولیس کا کریک ڈائون، 73 موٹرسائیکل، 4 گاڑیاں‌اور لاکھوں‌روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنل ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور شہریوں سے چھینی گئی 73 موٹر سائیکل اور 4 گاڑیاں برآمد کرلیا.

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹریٹ کرمنل ملزمان سے 24 پولیس مقابلے ہوئے مقابلوں کے دوران 02 ڈاکوں ہلاک جبکہ 25 زخمی ڈاکوؤں سمیت 30 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتارہوۓ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے گرفتار ملزمان سے 840 سے زائد غیر قانونی اسلحہ 73 موٹر سائیکلیں اور 4 گاڑیاں تحویل میں لی ہے پولیس نے 840 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس میں اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش شامل ہے,گرفتار منشیات فروش ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 840 سے زائد غیر قانونی اسلحہ 73 موٹرسائیکلیں اور 04 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں ہے, گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں