کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز، ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی چھٹیاں‌ختم، اپنی ڈیوٹیز پر رہے، آرڈر جاری

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جیز پولیس، ڈپٹی کمشنرز ، سپرنٹینڈنٹ آف پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے متعلقہ ڈویژنز/ڈسٹرکٹس اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی ہے – چیف سیکرٹری بلوچستان کے آفس سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 21 اپریل تا 25 اپریل 2023 کی عید تعطیلات کے دوران ان تمام افسران کی جانب سے بجز انتہائی ضروری نوعیت کے کسی بھی قسم کی چھٹی کی درخواست زیر غور نہیں لائی جائے گی.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں