کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کا ڈیرہ مراد جمالی میں قائم مین یوٹیلٹی سٹور کا اچانک دورہ

نصیرآباد(نیوزڈیسک)کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے ڈیرہ مراد جمالی میں قائم مین یوٹیلٹی سٹور کا اچانک دورہ کیا انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹور پر رکھی اشیاء چیک کیں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے مختلف اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی یوٹیلیٹی اسٹور کے ایریا مینیجر محمد حیات بگٹی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں چھ یوٹیلیٹی اسٹورز قائم ہیں اور تمام فعال ہیں ان پر دالیں چاول چینی چائے گھی تیل کھجور سمیت دیگر تمام اشیاء خوردونوش موجود ہیں نصیرآباد کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک ہزار آٹے کے تھیلے بھی سرکاری نرخ پر فروخت کئے جاتے ہیں عوام کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھ ہر ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ آٹے کے مقررہ کوٹے کے حصول کو یقینی بنایا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام عمل کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مارکیٹ کے لحاظ سے کافی کم ہیں اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے یوٹیلیٹی اسٹور کے ایریا مینیجر کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہاکہ ہماری بھرپور پور کوشش ہے کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے یوٹیلیٹی اسٹورز کے قوانین پر ہر صورت یقینی بنایا جائے شناختی کارڈ پر سامان کے فروخت کے عمل کو جاری رکھیں تاکہ حکومتی ریلیف سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ حکومت لوگوں کو ماہ صیام میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اب ہم سب پر لازم ہے کہ ہم عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں یوٹیلٹی اسٹورز پر سرکاری نرخ ناموں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ماہ صیام میں جن اشیاء کی طلب میں اضافہ ہو ان کے حصول کے لیے بالا حکام سے فوری طور پر رابطہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں