کوئٹہ (شعبہ صحت/داؤد الرحمٰن) ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ثناء اللہ بلوچ کا سول ہسپتال کوئٹہ آمد، اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محبوب قمبرانی ، سربراہ شعبہ امراض قلب پروفیسر مجیب اللہ ترین، صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ ، وائس چئیرمین سپریم کونسل وائی ڈی اے ڈاکٹر بہار شاہ ، صدر ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ڈاکٹر نعیم زرکون اور آر ایم او ایوننگ ڈاکٹر یعقوب موجود تھے۔
ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ثنا۶ اللہ بلوچ نے شعبہ امراض قلب اور شعبہ کارڈیک سرجری کا معاٸنہ کیا، ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ثنا۶ اللہ بلوچ نے شعبہ امراض قلب میں داخل مریضوں سے ملاقات کی اورمریضوں سے علاج و معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا .
اورینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے بھی ملاقات کی اور ہسپتال کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا.
ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان ثناء اللہ بلوچ کی کارڈیک سرجری وارڈ سول ہسپتال کوٸٹہ میں بائی پاس سرجری کے مریضوں کی عیادت کی،مریضوں سے علاج و معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، مریضوں نے علاج و معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سرجری کرنے والی ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات، ملاقات میں کارڈیک سرجن ڈاکٹر عصمت اچکزئی، کارڈیک سرجن ڈاکٹر عبدالواسع، کارڈیک سرجن ڈاکٹر محمد عارف محمدشہی، کارڈیک انسزتھٹیسٹ ڈاکٹر عقیل احمد ، ڈاکٹرز ، فارماسسٹ ، نرسز اور طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا.
ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے اس موقع پر کہا کہ س سے قبل دل کی بائی پاس سرجری کے آپریشن کے لیے مریضوں کو کراچی، لاہور اور دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا، مریضوں کو بہترین علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات بروقت فراہم کی جا سکے۔






