کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/عبداللہ خلجی) کچلاک بائی پاس پر 15اونٹ پراسرار بیماری کے باعث ہلاک، باقی اونٹ بھی ٹرپ رہے ہیں، ریوڑ میں 50 سے زائد اونٹ تھے،ایک ایک کرکے اونٹ مرنا شروع ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق کچلاک بائی پاس پر 15اونٹ پرسرار بیماری کے باعث ہلاک، باقی اونٹ بھی ٹرپ رہے ہیں، ریوڑ میں 50 سے زائد اونٹ تھے،ایک ایک کرکے اونٹ مرنا شروع ہوگئے ہیں، اونٹ مالک محمد خان کا کہنا تھا کہ کہ مجھے لاکھوںروپے کا نقصان ہوا ہے،نقصان سے بچنے کے لئے مالک مردہ اور بیمار اونٹوں کو زبح کروا کر کوئٹہ کی مارکیٹوں میں فروخت کے لئے بھیجنے لگا، اونٹوں کو لانے والے مزدو درد سے تڑپتے اونٹوں کو ادویات لگا رہے ہیں، گزشتہ رات کو اونٹ سوئی کے علاقے سے کوئٹہ میں بیچنے کے لئے لائے تھے اورسحری کےوقت اونٹوں کی حالت خراب ہوگئی ہے.
اب ان اونٹوںکا کیا بیماری لاحق ہوگئی ہے کہ ایک دم سارے اونٹ مرنے لگے ہیںاور ان تمام صورتحال میںضلعی انتظامیہ اور پولیس غائب ہے، یہ بیماری کیا ہے اور کیوںلگی ہے اس بات کا بھی کوئی اندازہ نہیں کہ یہ گوشت انسانوںکیلئے مضر ہے اگر مضر ہے تو کتنی مضر ہے.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






